5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
چاہے کچھ بھی ہوجائے شادی کے بعدنام تبدیل نہیں کرونگی، ثانیہ مرزا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8704 -
لاہور…شعیب ملک کی دلہن ثانیہ مرزا نے کہا کہ چاہے کچھ بھی ہوجائے شادی کے بعدنام تبدیل نہیں کرونگی اورشادی کے بعدمیرانام ثانیہ مرزا ہی رہے گا?لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شعیب ملک کی نوبیاہتا ثانیہ مرزا نے کہا کہ میرا نام ثانیہ مرزا ہی رہے گا لیکن ممکن ہے کچھ وقت کے بعد میں شعیب ملک کا نام اپنے ساتھ لگا لوں?شادی کے بعد اپنی رہائش سے متعلق سوال کے جواب میں ثانیہ نے کہا کہ شعیب شادی کے بعددبئی پام جمیرہ میں رہناچاہتے ہیں اور میں رہائش پرشعیب کے ساتھ جھگڑانہیں کرناچاہتی?ثانیہ کا کہنا ہے کہ میں ہنی مون پرمالدیپ اورشعیب یورپ جاناچاہتے ہیں،کھیل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مزیدتین یاچارسال ٹینس کھیلنے کاارادہ ہے?ثانیہ مرزا نے کہا کہ میری والدہ کہتی رہیں کہ تم فون کالزپربہت پیسے خرچ کرتی ہو لیکن میں نے والدہ کوہمیشہ یہی جواب دیایہ پیسے کازیاں نہیں?شعیب ملک نے کہا کہ ثانیہ غصہ نہیں کرتی?