5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
گرفتار امریکی باشندوں کے مقدمہ کی سماعت27اپریل کو ہوگی
NoImage -
سرگودھا…جنگ نیوز…گرفتار امریکی باشندوں کے مقدمہ کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت27اپریل کو ڈسٹرکٹ جیل میں کرے گی? اسی روز مقدمہ کے گواہان کو بھی عدالت میں پیش کیاجائیگا اس مقدمہ میں ملوث5امریکی باشندوں رامی زم زم، عبداللہ منی،وقارحسن خان، عمرفاروق اورامان یامر کو گزشتہ سال دسمبر میں سرگودھا پولیس نے گرفتار کیا جن کیخلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا جس کی اب عدالت میں باقاعدہ سماعت ہورہی ہے، پیشی کے روز استغاثہ کے گواہان پیش ہونگے?