5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ن لیگ اورپیپلزپارٹی نورا کشتی کررہی ہیں، عمران خان
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8704 -
لاہور…تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان نوراکشتی ہورہی ہے اوردونوں ایک دوسرے کو تحفظ فراہم کررہی ہیں?کوٹ عبدالمالک میں مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کے خلاف ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے عمران خان نے کہا کہ نظام کی تبدیلی کے لئے عوام کو جدوجہد کرنا ہوگی تاکہ بڑے چورجیلوں کی بجائے ایوان صدر اور گورنرہاؤس میں نہ بیٹھ سکیں?انھوں نے کہا کہ ارب پتی نواز شریف نے صرف پانچ ہزارروپے ٹیکس ادا کیا ہے ?ان کاکہنا تھا کہ اب بجلی چوروں کے خلاف عوام سڑکوں پر نکلیں گے?