5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ایم کیوایم کو موقع ملاتوپاکستان کوخوشحالی کی راہ پر گامزن کردیں گے، الطاف حسین
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8704 -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے کہاہے کہ اگر صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر کے عوام ایم کیوایم کو ایک مرتبہ اپنی نمائندگی کا موقع دیں تو ایم کیوایم ، پاکستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کردے گی ?یہ بات انہوں نے آج پنجاب کے معروف دانشوروں ، کالم نویسوں ، صحافیوں اور اینکرپرسن سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی? اس موقع پر انہوں نے ایم کیوایم کے تحت پنجاب کے مختلف شہروں میں ایم کیوایم پنجاب کنونشن کے انعقاد کے سلسلے میں تبادلہ خیال بھی کیا? الطاف حسین نے کہاکہ پاکستان کے مظلوم عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے مختلف سیاسی جماعتوں کو آزماتے رہے ہیں لیکن کوئی بھی جماعت نہ تو ملک کوترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرسکی اورنہ ہی عوام کے بنیادی مسائل حل کرسکی?انہوں نے کہاکہ پاکستان کے فرسودہ جاگیردارانہ نظام میں غریب ومتوسط طبقہ کے عوام آج بھی مہنگائی ، بے روزگاری، صحت، تعلیم اور دیگر بنیادی مسائل کا شکار ہیں اور جب تک ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام اور موروثی سیاست کا خاتمہ نہیں ہوگا ملک وقوم کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں کیاجاسکتا? انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم فرسودہ جاگیردارانہ نظام اورموروثی سیاست کے خاتمہ کیلئے عملی جدوجہد کررہی ہے اور صوبہ پنجاب سمیت ملک بھر کے عوام نے ایم کیوایم کو ایک مرتبہ اپنی نمائندگی کا حق دیا تو ایم کیوایم پاکستان کی ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کردے گی اورغریب عوام کے بنیادی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی?اس موقع پر پنجاب کے معروف دانشوروں ، کالم نویسوں ، صحافیوں اور اینکرپرسن نے پنجاب میں ایم کیوایم کے کنونشن کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ملک بھر کے عوام روایتی سیاستدانوں سے مایوس ہوچکے ہیں اور ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں اور ایم کیوایم کی جانب دیکھ رہے ہیں ? انہوں نے پنجاب کے باشعور عوام شعوری بیداری کیلئے الطاف حسین کی جدوجہد پرانہیں خراج تحسین پیش کیا?