5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ملائیشیا میں ٹھیکے دارنے بیس پاکستانیوں کو قید کرلیا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8704 -
فیصل آباد…مختلف شہروں سے روزگار کے لیے ملائیشیا جانے والے20 پاکستانیوں کو کم معاوضے کے خلاف احتجاج کرنے پر ایک فلیٹ میں قید کردیاگیا ہے?پاکستانی نوجوانوں کے والدین نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں کو رہا کروایا جائے?ملائیشیا میں موجود ایک شخص شہباز نے فون پر بتایا کہ فیصل آباد، لاہور اور گوجرانولہ کے20 افراد کوفیصل آباد کے ایک ایجنٹ رانا طارق نے گیارہ اپریل کو ملائیشیا بھجوایا تھا ?جہاں ان نوجوانوں سے پاسپورٹ چھین لیے گئے انہیں معاہدے سے کم اجرت اور بغیر کسی الاونس کے کام کرنے پر مجبور کیا گیا??احتجاج پر انہیں ملایشین ٹھیکیدار نے چار روز سے ایک گھر میں قید کر رکھا ہے? ملائیشیا میں قید پاکستانیوں نے بتایا کہ انہیں بھوکا پیاسا رکھاگیا ہے? ان کو بھجوانے والا ایجنٹ رانا طارق، اب ان کی کوئی مدد نہیں کر رہا ? فیصل آباد میں جب جیو نیوز کی ٹیم رانا طارق کا موقف جاننے کے لیئے اس کے دفتر پہنچی تو وہاں موجود افراد نے جیونیوز کی ٹیم سے الجھنا شروع کر دیا اور دفتر سے نکل جانے کو کہا? دوسری طرف قید نوجوانوں کے والدین نے سمندر پار پاکستانیوں کے وزیر فاروق ستار اور حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے بچوں کو بحفاظت پاکستان واپس لایا جائے?