تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

شارٹ فال کم ہوکر3 ہزار543 میگاواٹ رہ گیا،وزارت پانی وبجلی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8705 -
اسلام آباد…وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ ملک میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ سے کم ہو کر تین ہزار543 میگاواٹ رہ گیا ہے ?لیکن اس کے باوجود لوڈ شیڈنگ میں کوئی کمی نہیں آئی ہے اور لوڈشیڈنگ کا بحران بدستور جاری ہے ?وزارت پانی و بجلی کے مطابق ملک میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار میگاواٹ سے کم ہو کر تین ہزار543 میگاواٹ رہ گیا ہے ?ملک میں بجلی کی طلب14 ہزار225 میگا واٹ جبکہ پیداوار10 ہزار682 میگاواٹ ہے?پانی وبجلی کے حکام کا کہنا ہے کہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد میں آٹھ ہزار کیوسک اضافے سے پن بجلی پیداوار میں آٹھ سو میگاواٹ کا اضافہ شارٹ فال میں کمی کاسبب بنا ہے ?ایک طرف پیپکو شارٹ فال میں کمی کا دعوی کررہا ہے تو دوسری طرف لوڈشیڈنگ کی صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے ?پنجاب کے صنعتی شہر فیصل آباد اورگوجرانوالہ میں ہرایک گھنٹے بعد ایک گھنٹہ لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے?ملتان میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف ن لیگ اورمتحدہ شہری محاذ کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ?مشتعل افراد نے سڑکوں پر ٹائر جلائے? اس موقع پرمسلم لیگ ن کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہاکہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے تمام دعوے جھوٹے ہیں?کراچی میں کے ای ایس سی ترجمان کے مطابق تین سے.ساڑھے چار گھنٹے لوڈشیڈنگ دورانیے کو برقرار رکھاجائے گا?اسپتال،صنعتی زونزاوراہم مقامات لوڈشیڈنگ سے مستثنی? رہیں گے?حیدر آباد سمیت اندرون سندھ میں بھی لوڈ شیڈنگ جاری ہے ? سکھرمیں لوڈشیڈنگ اورپینے کے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شہریوں نے احتجاجی مظاہرے کیے ?پشاور سمیت صوبہ خیبر پختونخوا میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ?پشاور کے شہری علاقوں میں دس سے بارہ اور دیہی علاقوں میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے?بلوچستان میں بجلی کا شارٹ فال850میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے کوئٹہ میں آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.