تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

پنجاب کنونشن پاکستان کی تاریخ میں اہم ترین دن ثابت ہوگا ،متحدہ

NoImage -
ملتان…متحدہ قومی موومنٹ کے تحت ملتان میں ہونے والے پنجاب کنونشن کی تیاریاں جاری ہیں اس سلسلے میں حق پرست ارکان قومی اسمبلی صلاح الدین ،ڈاکٹر ایوب شیخ ?،حق پرست صوبائی وزیر سندھ خالد بن ولایت ،زبیر احمد ،صوبائی تنظیمی کمیٹی کے ارکان اور ایم کیو ایم ملتان زون کے ذمہ داران و کارکنان نے ملتان کے مختلف بازاروں میں متحدہ قومی موومنٹ کے تحت 25اپریل کو ہونے والے پنجاب کنونشن کے دعوتی ہینڈ بلز عوام اور دکانداروں میں تقسیم کیے ?ملتان کے عوام نے حق پرست ارکان قومی اسمبلی کواپنے درمیان میں دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیااوراپنے مسائل سے حق پرست ارکان قومی اسمبلی کوآگاہ کیا ?ارکان قومی اسمبلی نے عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم جنوبی پنجاب کے عوام کے مسائل ہی حل کرنے یہاں آئی ہے اور انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب حقوق سے محروم 98فیصد ملتان کے عوام کو بھی ان کے جائزحقوق ان کی دہلیزپرہی ملیں گے?اس موقع پر بازاروں اور دیگر علاقوں میں پہنچنے پر عوام نے حق پرست ارکان قومی اسمبلی کا استقبال کیا ، ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور پنجاب کنونشن میں شرکت کا یقین دلایا?دریں اثناء مسلم لیگ کے سابق صوبائی وزیر میاں سعید قریشی کے صاحبزادے اشرف سعید قریشی نے ایم کیوایم لوئر پنجاب زون آفس کا دورہ کیا اور متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن افتخار اکبر رندھاوا سے ملاقات کی? اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی ساجد احمد،وزیر اعلی? سندھ کے مشیر خواجہ اظہار الحسن اور صوبائی تنظیمی کمیٹی کے انچارج الطاف زیدی بھی موجود تھے?افتخار اکبر رندھاوا نے اشرف سعید قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم صوبہ پنجاب میں ظالمانہ فرسودہ نظام ختم کرنے کا مشن لے کر آئی ہے اور ایم کیوایم جاگیرداراں اور وڈیروں سے عوام کو نجات دلا کر رہے گی کیونکہ متحدہ قومی موومنٹ پنجاب کے عوام کو اختیار دینے کیلئے آئی ہے کچھ لینے کیلئے نہیں?اشرف سعید قریشی نے افتخار اکبر رندھاواکوہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور جنوبی پنجاب میں ایم کیوایم کا خیر مقدم کیا ?علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے اراکین وسیم آفتاب اور افتخار اکبر رندھاوا نے ایم کیوایم کی جانب سے ملتان کے صحافیوں اور کالم نگاروں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں منعقد ایک ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم یہاں عوام کو یہ سیکھائیں کہ اب آپ ہی لوگو ں آگے آنا ہے اور حکمرانی کرنی ہے?انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 25اپریل کو ایم کیوایم کے تحت پنجاب کے شہر ملتان، لاہور اورراولپنڈی میں ہونے والے پنجاب کنونشن میں عوام اور میڈیا کی دلچسپی اس بات کی غمازی ہے کہ اب پنجاب کے غریب مزدور ، کسان اپنے جائز حقوق کے حصول کیلئے پوری طرح جا گ گئے ہیں اور وہ متحدہ قومی موومنٹ کے پرچم تلے جمع ہوکر استحصالی عناصر کے خلاف عملی جدوجہد میں شامل ہیں?انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے مظلوم عوام کی طرح پنجاب کے عوام بھی قائد تحریک الطاف حسین کو اپنا متفقہ قائد تسلیم کرچکے ہیں اور پنجاب کنونشن میں یہ بات پوری طرح عیاں کردیں گے کہ پنجاب بھی ایم کیوایم کا مضبوط قلعہ ہے اور یہاں کے عوام کے دل بھی الطاف حسین کیلئے دھڑکتے ہیں ? اس موقع پر ان کے ہمراہ قومی اسمبلی میں متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حیدر عباس رضوی، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی آصف حسنین ، صلاح الدین،فرحت خان، ڈاکٹر ایوب شیخ ، شیخ صلاح الدین ، حق پرست صوبائی وزراء رو?ف صدیقی ، خالد بن ولایت ، زبیر احمد ، وزیر اعلی? سندھ کے مشیر خواجہ اظہار الحسن اور صوبائی تنظیمی کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے? ظہرانے میں ملتان سے تعلق رکھنے والے پرنٹ و الیکٹرونک میڈیاکے صحافیوں، کالم نگاروں اورنمائندگان حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.