5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پرویز مشرف سے ڈیل بے نظیر بھٹو کی غلطی تھی، شیر باز مزاری
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8705 -
کراچی…بزرگ سیاست دان سردارشیر باز مزاری نے کہا ہے کہ شہادت سے چند دن قبل بے نظیر بھٹو نے انہیں کہا تھا کہ میں چند دن کی مہمان ہوں ،لہذا میرا ساتھ دیں?ان کا کہنا ہے کہ بے نظیر بھٹو کی شہادت میں رحمان ملک ملوث ہوں یا بابر اعوان تمام لوگوں کے خلاف کارروائی کی جائے? انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف سے ڈیل بے نظیر کی غلطی تھی اور وہی ان کے قتل کی وجہ بنی?