تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

شمالی وزیرستان:فوجی قافلے پر شدت پسندوں کا حملہ،8 اہلکار شہید

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8705 -
راولپنڈی…شمالی وزیرستان کی تحصیل دتا خیل میں فوجی قافلے پر شدت پسندوں کے حملہ میں8 سکیورٹی اہل کار شہید ہو گئے?ادھر جنوبی وزیرستان اور لوئراورکزئی میں24شدت پسند ہلاک ہوگئے?آئی ایس پی آر کے مطابق دتا خیل میں فوجی قافلے پر شدت پسندوں کے حملے میں8 سکیورٹی اہل کار شہید ہو گئے? شہید ہونے والوں میں ایک افسر اور ایک جونیئر کمیشنڈ افسر بھی شامل ہیں?حملے میں16سیکیورٹی اہل کار زخمی بھی ہوئے جن میں سے2 کی حالت تشویش ناک ہے ?ذرائع کے مطابق لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقے فیروز خیل میں شدت پسندوں اور فورسز کے مابین جھڑپ کے نتیجے میں16 شدت پسند ہلاک جبکہ13 زخمی ہوگئے ہیں?فورسز نے شدت پسندوں کے دو ٹھکانے بھی تباہ کئے ? ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان میں6 شدت پسند مارے گئے?جناتا کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران بھارتی ساختہ مشین گنوں وکرز سمیت3 خودکش جیکٹس،7 بارودی سرنگیں،4 گاڑیاں اور بارودی مواد بھی ملا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.