5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
راولپنڈی :ایم کیو ایم کے رہنماؤں کاراجہ بازار تک پیدل مارچ
NoImage -
اسلام آباد…متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین رابطہ کمیٹی ، وفاقی و صوبائی وزراء اور حق پرست اراکین اسمبلی ،صوبائی تنظیمی کمیٹی اور ذمہ داران اپر پنجاب زون کا عوامی رابطہ مہم کے تحت روالپنڈی کے چاندنی چوک سے راجہ بازار تک پیدل سفر ، رکنیت سازی کی گئی عوام کی جانب سے زبردست خیر مقدم کیا گیا ? تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے چاندنی چوک سے پیدل مارچ کا آغاز کیا گیا جس میں رکن رابطہ کمیٹی کنو ر نوید جمیل ، ڈاکٹر علی حسین ، وفاقی وزیر پورٹس وشپنگ بابر خان غوری ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی ندیم احسان ، خوش بخت شجاعت ، قبال محمد علی خان، خواجہ سہیل منصوراور منو ر لال ، سنیٹر طاہر مشہدی ،صوبائی وزیر اوقاف سندھ عبدالحسیب خان، ممبران سندھ اسمبلی مقیم عالم ایڈ وکیٹ، ندیم مقبول ، ممبر قانونی ساز اسمبلی طاہر کھو کھر،صوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج اسلم افریدی ، انچارج اپر پنجا ب زون زاہد ملک اور ضلعی انچارج ذوالفقار راجپوت سمیت ذمہ دران و کارکنان شریک تھے? متحدہ کے رہنماء چاندنی چوک ، بے نظیر ہسپتال ، ناز سنیما چوک ، کمیٹی چوک سے ہوتے ہوئے راجہ بازار تک گے ، راستے میں عام شہریوں کو ایم کیوایم کے منشور اور قائد تحریک الطاف حسین کے فکر وفلسفہ سے آگاہ کیا گیا?