5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
فاروق ستار اور ارکان رابطہ کمیٹی نے بزرگان دین کے مزاروں پر چادر چڑھائی
NoImage -
ملتان…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ڈپٹی کنونیر و وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز ڈاکٹر فاروق ستاراور رابطہ کمیٹی کے رکن افتخارندھاوانے ملتان میں برصغیر کے نامور ولی حضرت شاہ رکن الدین عالم سہروردی ? کے مزار پر حاضری دی اور قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھائی اور 25اپریل کو ہونے والے ایم کیوایم کے کنونشن کی کامیابی کیلئے خصوصی دعا کی ?اس موقع پر ان کے ہمراہ ایم کیوایم لوئر پنجاب زون کے زونل کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے?علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن وسیم آفتاب نے حضرت بابا فرید گنج شکر مزار پر حاضری دی اور قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے چادر چڑھائی اور قائد تحریک کی درازی عمر کیلئے دعا کی ? اس موقع پر ان کے ہمراہ حق پر ست ایم این اے ساجد احمد اور ڈاکٹر ایوب شیخ ،صوبائی تنظیمی کمیٹی کے اراکین ایم کیو ایم لوئر پنجاب زونل کمیٹی کے ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے?