5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
گوجرانوالہ: شوہرنے فائرنگ کر کے بیوی ،سسر ،ساس اور سالی کو قتل کردیا
NoImage -
گوجرانوالہ. . .. . .. . . گوجرانوالہ میں ایک شخص نے تلخ کلامی کے بعد اپنی بیوی ،سسر ،ساس اور سالی کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا?پولیس نے ملزم کوگرفتارکرلیا ہے?پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ سوئی گیس روڈ پر ایک شخص شہزاد عرف مٹھوکااپنی دوسری بیوی فاخرہ کے ساتھ اس وقت جھگڑا ہوا جب اس کے والدین گھر آئے ہوئے تھے ?تلخ کلامی کے بعدشہزادنے اپنے سسر اسلم ،ساس شبانہ بی بی ،بیوی فاخرہ اور سالی پر فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئیں ?واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے لیااورتحقیقات شروع کردیں? ایس ایس پی آپریشن طارق ملک کے مطابق ملزم کوحراست میں لے لیا گیاہے ?ابتدائی طورپر تومعاملہ دو شادیوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی الجھنوں کا شاخسانہ معلوم ہوتاہے تاہم ملزم سے تفتیش جاری ہے?