5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پشاور:تھانہ بھانہ ماڑی کے اہلکاروں کاجیونیوز کے رپورٹر عمیر یاسرپرتشدد
NoImage -
پشاور.. . . .. . .. . .. . پشاور میں تھانہ بھانہ ماڑی کے اہلکاروں نے جیونیوز کے رپورٹر عمیر یاسر کو بلاجواز گرفتار کرکے تشدد کا نشانہ بنایا اور حوالات میں بندکردیا?عمیر یاسر کے ایک رشتہ دار کے گھر پولیس نے بلاجواز چھاپہ مارا جس پرانھوں نے تھانے پہنچ کر وجہ پوچھی ?تو ایس ایچ او نے ان پر لاتوں اورگھونسوں کی بارش کرنے کے بعد حوالات میں بند کردیا ?عمیر یاسر کے مطابق ایس ایچ او بھانہ ماڑی نے انھیں ڈی ایس پی رشید خان کے سامنے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں?تاہم پولیس نے بیس منٹ بعد ڈی ایس پی کے کہنے پر عمیر یاسر کو حوالات سے باہر نکالااورگھرجانے کی اجازت دی? خیبریونین آف جرنلسٹس کے صدر سید بخار شاہ نے بھانہ ماڑی پولیس کی جانب سے اس پرتشددکارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور صوبائی حکومت سے جوڈیشل انکوائری اور متعلقہ ایس ایچ او کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے