5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی پورٹ: کسٹم کا چھاپہ ، غیرملکی شراب کے1200 کارٹنز برآمد
NoImage -
کراچی. . . .. . .کراچی پورٹ پر کسٹم انٹیلی جنس نے ایک کنٹینرپر چھاپہ مارکر غیر قانونی طور پر منتقل کی جانے والی غیرملکی شراب کے 1200 کارٹنز برآمدکرلئے،جن کی مالیت کروڑوں روپوں میں ہے?ترجمان پاکستان کسٹمز انٹیلی جنس سعید اقبال نے بتایا کہ سی پورٹ پر کنٹرینرکے ذریعے غیر قانونی طور پر غیر ملکی شراب منتقل کرنے کی خفیہ اطلاع ملی تھی?جس پر کسٹم انٹیلی جنس نے کنٹرینرپر چھاپہ مارکر غیر ملکی شراب کے 1200 کارٹنز تحویل میں لے لئے،،جس کی مالیت کروڑوں میں ہے? کسٹم انٹیلی جنس ٹیم نے دو افراد کوتحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے?