5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
افغان انتظامیہ کو اختیارات کی منتقلی،نیٹو نے پلان کی منظوری دیدی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8706 -
ٹالن . .. .. .. . . .. نیٹو وزرائے خارجہ نے افغانستان میں امریکا اور دیگر عالمی قوتوں کی جانب سے سیکیورٹی اور دیگر امور کی افغان حکام کو منتقلی نومبر سے شروع کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی ہے?ایسٹونیا کے دارالحکومت ٹالن Tallinn میں نیٹو کے دو روزہ اجلاس کے بعد تنظیم کے سیکریٹری جنرل انڈرس فوگ راسموسین نے بتایا کہ کابل میں پہلے ہی افغان فورسز نے سیکیورٹی کی ذمہ داریوں میں قائدانہ کردار ادا کرنا شروع کردیا ہے? اور امید ہے کہ مقامی انتظامیہ کو نومبر سے اختیارات کی بتدریج منتقلی کے روڈ میپ کی افغان حکومت اور عالمی برادری جولائی میں کابل میں ہونے والی کانفرنس کے موقع پر توثیق کردے گی?راسموسین نے نیٹو ممالک پر زور دیا کہ وہ افغان فورسز کی تربیت کیلئے مزید اہلکار تعینات کریں?