تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کولمبیامیں ورلڈ کپ فٹبال2010 کی آفیشل انگوٹھیوں کی تیاری

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8706 -
بگوٹا. . . .. . .. . .کولمبیا ورلڈ کپ فٹبال 2010 کیلئے کوالیفائی تو نہیں کرسکا مگر ٹورنامنٹ میں اپنی موجودگی قیمتی انگوٹھیوں کے ذریعے ممکن بنائے گا?کولمبیا کے جیولرز نے ورلڈ کپ آفیشل رِنگز کی تیاری شروع کردی ہے? یہ انگوٹھیاں پلاٹینیم، سونے اور چاندی سے بنائی جائیں گی? جبکہ ان میں ہیرے اور زمرد جَڑے ہوں گے? کُل دو ہزار دس انگوٹھیاں بنائی جائیں گی? پہلی انگوٹھی فیفا کے صدر جوزف بلاٹر کو پیش کی جائے گی? دوسری یونیسیف کو چیریٹی کے طور پر دی جائے گی اور تیسری انگوٹھی ورلڈ کپ 2010 کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز ہوگی? باقی یادگاری انگوٹھیوں کے طور پر فروخت کی جائیں گی? ہر انگوٹھی پر ورلڈ کپ ٹرافی، فٹبال، پچ اور فیفا کا نشان کندہ ہوگا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.