5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی،فائرنگ سے شباب ملی جمشید ٹاؤن کا صدر جاں بحق
NoImage -
کراچی. . . . .. . . .کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں شباب ملی جمشید ٹاؤن کا صدر جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ?پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے محمود آباد میں چنیسر گوٹھ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسا ?جاں بحق ہونے والے کی شناخت40 سالہ ایس ایم اقبال کے نام سے ہوئی مقتول جمشید ٹاؤن میں شباب ملی کا صدر تھا ?ڈرگ روڈ پر دو گروپوں میں مسلح تصادم شروع ہو گیا جس کے نتیجے20 سالہ سہیل اور 23 سالہ یاسر عرفان زخمی ہو گئے جنھیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ?واقع کے بعد علاقے میں کشیدگی برقرار ہے ?