5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
کراچی:متعدد وارداتوں میں میاں بیوی سمیت 5 ملزمان گرفتار
NoImage -
کراچی. . . .. . . . . .کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے خاتون اور اس کے شوہر سمیت5 ملزمان کو حراست میں لے لیا،،گرفتار ملزمان متعدد وارداتوں میں ملوث رہ چکے ہیں?ایس ایس پی گلشن اقبال ٹاؤن جاوید مہر کے مطابق گلستان جوہر تھانے کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کامران چورنگی کے قریب ڈکیتی کی واردات کرکے واپس جانے والے گروہ کے خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کے ساتھ انکے بچے بھی موجود تھے،،جنھیں بچوں کی نانی کے حوالے کردیا گیا ہے،،گرفتارملزمان کی شناخت رب نواز،شہزاد علی،عبدالرشید،عطااللہ اور نازیہ کے نام سے ہوئی ہے،گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے 3 ٹی ٹی پستول،خنجر اور چرس برآمد کرلیا گیا ہے?