تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

فرانس: دوران ڈرائیونگ نقاب پہننے پر خاتون کو جرمانہ

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8706 -
پیرس. . . . . .. . فرانس میں دوران ڈرائیونگ نقاب پہننے پر مسلم خاتون پر جرمانہ کردیا گیا? اقدام کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا? خاتون کے وکیل کا کہنا ہے پولیس کا اقدام انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے? مغربی شہر نانتیز Nantes میں 31 سالہ فرانسیسی این نے صحافیوں کو بتایا کہ پولیس نے انکی گاڑی کو روکا اور ان پر بائیس یورو کا جرمانہ کردیا? جس کی وجہ یہ بتائی کہ انکا نقاب محفوظ ڈرائیونگ میں رکاوٹ ہے? پچھلے نو سال سے برقعہ پہننے والی این کا کہنا ہے کہ اس اقدام کیخلاف عدالت میں اپیل کریں گی? این کے وکیل کا کہنا ہے کہ جرمانہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے? نقاب پہن کر ڈرائیونگ روڈ سیفٹی کے کسی بھی طرح خلاف نہیں? کیونکہ اگر پولیس افسر کا اعتراض مان بھی لیا جائے تو پھر ہیلمٹ پہن کر موٹر سائیکل چلانے کو بھی خلاف ورزی قرار دیا جانے چاہیے? یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا جب فرانس میں پبلک مقامات پر برقعہ پہننے پر پابندی کے بارے میں بحث جاری ہے اور اگلے مہینے اس حوالے سے مجوزہ قانون پر پارلیمنٹ میں رائے شماری ہوگی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.