5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
شعیب ملک کو کرتا اور ثانیہ کو تحفے میں اسکارف دوں گا، شاہد آفریدی
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8706 -
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ وہ شعیب ملک کوشادی کے تحفہ میں کرتا اور ثانیہ مرزا کو اسکارف دیں گے?ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی 20ورلڈ کپ کرکٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہونے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان نے لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شعیب اور ثانیہ سے ان کی مختصر ملاقات ہوئی ہے اور وہ شعیب کی فرمائش پر انہیں کرتا اور ثانیہ کو تحفے میں اسکارف دیں گے?شاہد آفریدی کا کہنا تھاکہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن شپ کا رزلٹ جو بھی ہو مگروہ کامیابی کے لیے اپنی بھرپور کوشش کریں گے?ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس کا کہنا تھا کہ کسی بھی میچ کو آسان نہیں لیں گے اور ہرٹیم کا بھرپورمقابلہ کیا جائے گا?