5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
دنیا تیزی سے معاشی بحران سے نکل رہی ہے، جی ٹوئنٹی اعلامیہ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8706 -
واشنگٹن…جی ٹوئنٹی ممالک کے وزرائے خزانہ نے کہا ہے کہ دنیا توقعات سے کہیں زیادہ تیز رفتاری کیساتھ بدترین معاشی بحران سے نکل رہی ہے? واشنگٹن میں آئی ایم ایف ہیڈکوارٹرز میں جی ٹوئنٹی وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے سربراہان کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ تنظیم سے وابستہ ممالک کے بے مثال اقدامات نے اقتصادی بحالی کو ممکن بنایا? اب ضرورت یہ ہے کہ ہر ملک اپنے حالات کے مطابق قابل اعتماد معاشی حکمت عملی بنائے? اجلاس میں عالمی سطح پر بینکوں پر ٹیکس عائد کرنے کے معاملے پر اتفاق نہیں ہوسکا? تاہم آئی ایم ایف سے کہا گیا کہ بینکاری اصلاحات کیلئے قابل عمل تجاویز پر مزید کام کرے? دوسری جانب اجلاس کے باہر اسٹریٹ تھیٹر کے اداکاروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور امیر اور غریب کی کشمکش پر مبنی ڈرامہ بھی پیش کیا? مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ بینکوں پر ٹیکس عائد کیا جائے اور رقم بیروزگاری کے خاتمے اور غریب ممالک میں لوگوں کی زندگیاں بچانے میں استعمال کی جائے?