5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ہزار میگاواٹ بجلی وسط ایشیائی ریاستوں سے لائی جائے گی، راجا اشرف
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8707 -
اسلام آباد…وفاقی وزیر پانی و بجلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ’کاسا ون تھاؤزنڈ‘ منصوبے سے ایک ہزار میگا واٹ بجلی وسط ایشائی ریاستوں سے پاکستان لائی جائے گی? اسلام آباد میں تاجکستان کے سفیر ذوبیدولو ذوبیدوو نے وفاقی وزیر پانی و بجلی سے ملاقات کی? ملاقات میں کاسا ون تھاؤزنڈمنصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا? اس منصوبے کے تحت تاجکستان، کرغزستان اورافغانستان کے راستے ایک ہزار میگا واٹ بجلی پاکستان لائی جائے گی? ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ایران سے بجلی کی درآمد میں چار سے پانچ سال کا عرصہ درکار ہے?