تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کرپشن ریفرنسز،نواز شریف و اہل خانہ کے خلاف آج فیصلہ سنایا جائے گا

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8707 -
راول پنڈی…مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف نیب کی جانب سے تین کرپشن ریفرنسز بحال کرنے کی درخواست پر فیصلہ احتساب عدالت میں آج سنایا جائے گا? راول پنڈی کی احتساب عدالت نمبر دو کے جج جسٹس وامق جاوید نے شریف برادران کے خلاف تین کرپشن ریفرنس بحال کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کررکھا ہے جو آج دوران سماعت سنایا جائے گا?ان میں ٹیکس نادہندگی سے متعلق حدیبیہ پیپر ملز، اتفاق فاؤنڈریز کے لیے حاصل کیے گئے قرض کی عدم ادائیگی اور آمدن سے زائد رقم خرچ کرکے پرتعیش محلات کی تعمیر کے الزامات کے تحت قائم رائے ونڈ اثاثہ جات ریفرنس شامل ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.