5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
یورپی یونین میں پاکستانی مصنوعات کی ڈیوٹی فری رسائی کی تجویز پر غور
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8707 -
لندن…یورپی یونین کے ایک سفارت کارنے کہاہے کہ پاکستانی اشیا کی یورپی منڈیوں میں ڈیوٹی فری رسائی کی تجویز پر غور کیا جارہا ہے?عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کے ایک سفارت کار نے نام ظاہر کیے بغیر کہاہے کہ پاکستان کو یورپی منڈیوں تک رسائی دینے کا مقصد اہم اسٹریٹجک حیثیت کے حامل ملک کی معیشت کو مضبوط بنانا ہے?یہ تجویز دراصل افغانستان کے لیے یورپی یونین کے فوجی اور سفارتی منصوبے کا حصہ ہے?یورپی حکومتوں کا خیال ہے کہ پاکستان کا استحکام اور اقتصادی ترقی بھی اتنی ہی اہم ہے جتنی افغانستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ اور منشیات کے خلاف کارروائی? اس تجویزکے تحت یورپی یونین اپنا وہ پروگرام تبدیل کردے گی جس کی رو سے صرف غریب ممالک کویورپی منڈیوں تک ڈیوٹی فری رسائی دی جاتی ہے? موجودہ حیثیت میں پاکستان اس پروگرام کے لیے درکار کوائف پر پورا نہیں اترتا کیونکہ اس کی برآمدات پہلے ہی یورپی یونین کی مجموعی درآمدات کا ایک اعشاریہ چارفیصد ہیں، تاہم اس سمجھوتے کے لیے پاکستان کوانسانی حقوق سمیت کئی بین الاقوامی معاہدوں پر دستخط کرنا ہوں گے?ان کا کہناتھاا س حوالے سے پاکستان اور یورپی یونین کے سربراہان مملکت کی ملاقات طے تھی جو آئس لینڈ میں آتش فشاں پھٹنے کی وجہ سے منسوخ کی گئی ہے?