5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاعلمی میں لوگ46چمچ یومیہ شکر کا استعمال کر رہے ہیں، مطالعہ
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8707 -
واشنگٹن…سینٹرل مانیٹرنگ…امریکا میں کیے گئے ایک مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ انجانے میں لوگ روزانہ46چائے کے چمچ شکر کا استعمال کررہے ہیں? محققین کے مطابق کھانے تیار کر نے والی کمپنیاں کھانے تیار کرتے وقت ان میں شکر اور میٹھے اجزاء زائد مقدار میں استعمال کر کے صارفین کے لیے ان کو خریدنے میں ترغیب پیدا کرنے کی کوشش کرتی ہیں?محقیقین نے مطالعے کے نتائج میں واضح کیا ہے کہ کھانے میں زائد میٹھا لینازائد اضافی کولیسٹرول والی غذا کھانے کے برابر ہے جو ناصرف جسم میں کولیسٹرول میں اضافہ کرتی ہے بلکہ اس سے دل کے امراض بڑھنے کا بھی خدشہ ہے?