5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
مو بائل فو ن کے مضر اثرات جا ننے کے لیے سب سے بڑی تحقیق کا آغاز
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8707 -
لندن…سینٹرل مانیٹرنگ…کیا مو بائل فو ن کا استعما ل صحت کے لیے نقصان دہ ہے ِ؟کیا مو بائل سے نکلنے والی شعا عیں کینسراور ٹیو مر کا سبب بنتی ہیں ؟ان تما م باتو ں کے تسلّی بخش جوا بات جا ننے کے لیے بر طا نیہ میں مو بائل فو ن کے مضرِ َ صحت اثرات کے حوالے سے آ ج تک کی سب سے بڑی تحقیق شروع کر دی گئی ہے? اس تحقیق میں مو بائل فو ن کے استعما ل اور الزائمر ، رعشہ(Parkinson) اور کینسر کے درمیان تعلق کو جا ننے کی کوشش کی جائے گی ?کیا واقعی موبا ئل فو ن کا استعما ل مختلف بیما ریوں کو جنم دیتاہے ،اس بات کو مستند طور پر جاننے کے لیے برطا نیہ کا ایک تحقیقی ادار ہ موبائل فون استعما ل کر نے والے کم از کم ڈھا ئی لاکھ افرا د پر تحقیق کر ے گا ?یو رپ کے پا نچ مما لک میں کی جا نے والی اس تحقیق میں دس سے تیس سال کے عر صے سے مو بائل فون استعمال کرنے والے افرا د کو بھی شا مل کیاجائے گا تا کہ مو با ئل فو ن کے طویل عر صے تک کے استعما ل کے نتا ئج بھی سامنے آ سکیں ? اس سے قبل اس مو ضو ع پر اتنی بڑی تعدادمیں افر اد کو لے کر کو ئی تحقیق نہیں کی گئی ہے ? ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے مو بائل فون اور انسانی صحت کے درمیا ن تعلق کے در ست اور مستند نتا ئج سا منے آ سکیں گے اور موبائل فو ن سے متعلق شکو ک و شبہا ت کو دور کر نے میں مدد ملے گی ?