تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ہالی وڈ اسٹار جیسیکا البا تعلیم کے فروغ کے لیے سرگرم ہوگئیں

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8707 -
لاس اینجلس…سینٹرل مانیٹرنگ…ہالی وڈ اسٹارJessica Alba نے اداکاری کے بعد اب تعلیم عام کرنے کا بیڑہ اٹھالیا ہے اور ان دنوں وہ”ایجوکیشن فار آل“ نامی مہم کا حصہ بنی ہوئی ہیں?اس مقصد کے لیے Jessica نے نیویارک کی رکن کانگریس نیتا لوے کے تعلیمی بل کو پاس کرانے میں ان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے پاس ہونے سے دنیا کے سبھی بچوں کو مفت تعلیم دی جاسکے گی?Jessica Alba کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے اچھا موقع ہے جس کے ذریعے ہر بچے کو تعلیم کی بنیادی سہولت میسر ہوسکے گی?واضح رہے کہ دنیا میں 72ملین سے زائد بچے ایسے ہیں جنہیں تعلیمی سہولیات میسر نہیں جن میں سے 60فیصد بچوں کا تعلق افریقہ سے ہے اور ان میں زیادہ تر لڑکیاں ہیں?Jessica Alba نے حال ہی میں افریقی ممالک کے مختلف اسکولوں اور فٹ بال فاؤنڈیشنز کا دورہ کیا ہے تاکہ وہاں ضرورت مند بچوں کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے میں اپنا کردار ادا کرسکیں?امریکی صدر بارک اوباما نے اس سلسلے میں 2ارب ڈالر عطیہ کیے ہیں جس صرف ضرورت مند بچوں کی مدد کے ساتھ ان کے تعلیمی اخراجات برداشت کیے جاسکیں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.