تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

دل کے امراض اور اسٹروک کا تعلق نسل، ماحول اور موروثیت سے ہے، تحقیق

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8707 -
ٹورنٹو… عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ دنیا میں ہر سال ہونے والی اموات میں سے ایک تہائی کا سبب دل کی بیماری اور اسٹرو ک ہو تاہے?تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک اور آبادیوں کو ان دو نوں امراض کے ایک جیسے خطرے کا سامنا نہیں ہے?حال ہی میں کینڈا میں یہ جاننے کے لیے چار مختلف نسلی گروپوں پر تحقیق کی گئی کہ ان میں دل کی بیماری اور اسٹروک کے خطرے کا امکان ایک دوسرے سے کیوں مختلف ہے?دل کی شریانوں کی بیماری سے ہر سال تقریباً ایک کروڑ 70 لاکھ افراد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں اوران میں سے 80 فی صد اموات ترقی یافتہ ممالک میں ہوتی ہیں?اس مرض کے اثرات ہر ملک میں ایک جیسے نہیں ہیں? جب سائنس دانوں نے مختلف ممالک میں رہنے والوں پر تحقیق کی تو انہیں معلوم ہوا کہ معاشرت، ماحول اور موروثیت اس مرض کے امکان کا متاثر کرتی ہے?ایک حالیہ تحقیق میں ان میں سے کچھ پہلوو?ں کو موضوع بنایا گیا تھا?ماریا چو اور ان کی ٹیم کے ارکان نے کینیڈا کے صوبے اونٹیریو سے تعلق رکھنے والے مختلف نسلی گروپوں پر، جن میں سفید فام، چینی ، جنوبی ایشیا اور سیاہ فام شامل تھے،دل کی بیماری میں مبتلا ہونے کے امکان پر تحقیق کی?اپنی اس تحقیق میں انہوں نے 1996ء سے2007ء کے دوران، قومی اور کمیونٹی کی سطح پر جائزوں کے ذریعے،صحت کے حوالے سے اکٹھے کیے جانے والے اعدادوشمار استعمال کیے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.