تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

توانائی بچت پالیسی پر عمل شروع، سرکاری دفاتر اور بینکوں میں چھٹی

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8708 -
اسلام آباد…حکومت کی جانب سے ہفتے میں دو چھٹیوں کے اعلان پر عملدرآمد شروع ہوگیا ہے تاہم صورت حال واضح نہ ہونے کی وجہ سے کئی تعلیمی ادارے اور بینک آج بھی کھلے ہوئے ہیں جب کہ عدلیہ اور پاکستان پوسٹ نے حسب معمول کام جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے لہ?ذا ملک بھر کی عدالتوں اور ڈاک خانوں میں کام جاری ہے?حکومت کی توانائی بچت اسکیم کے تحت ہفتے میں دو چھٹیوں کے اعلان پر عمل درآمد آج سے شروع ہوگیا ہے? ملک بھر میں سرکاری ادارے اور بینک بند ہیں تاہم پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بیشترسرکاری تعلیمی ادارے کھلے ہیں ?اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونی ورسٹی میں تدریس کا عمل کا جاری ہے?سندھ یونیورسٹی جامشورو، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی اور لیاقت میڈیکل یونیورسٹی معمول کے مطابق کھلی ہوئی ہیں اور امتحانات جاری ہیں?اسٹیٹ بینک کے احکامات کے باوجود کراچی میں ایک نجی بینک تمام برانچز اور مرکزی دفترمیں معمول کے مطابق کام جاری ہے? اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ کسی بھی بینک یا مالیاتی ادارے میں اسٹاف اپنے روزمرہ کے معمولات کے لیے آسکتے ہیں لیکن عوام سے لین دین نہیں کر سکیں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.