تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

جامشورو پاور،SME بینک، ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کی منظوری

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8708 -
اسلام آباد…نجکاری کمیشن بورڈ نے جامشورو پاور کمپنی لمیٹڈ، ایس ایم ای بینک اور ہیوی الیکٹریکل کمپلیکس کی نجکاری کی منظوری دیدی? بورڈ کا اجلاس وفاقی وزیر نجکاری سینیٹر وقار احمد خان کی صدارت میں اسلام آباد میں ہوا? اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام اداروں کی نجکاری سے قبل ان کی استعداد میں اضافہ کیا جائیگا، جبکہ شفافیت لانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز اور اداروں سے منظوری لی جائے گی? اجلاس کو بتایا گیا کہ جامشورو پاور کمپنی کی تکنیکی صلاحیت کیلئے عالمی بینک نے مالی معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے? اجلاس میں نیشنل پاور کنسٹرکشن کمپنی کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیاگیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس کی نئی قیمت مقرر کی جائے گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.