5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اب پاکستان بھی غریب ہوچکا، یورپ ڈیوٹی میں چھوٹ دے،ذکریا عثمان
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8708 -
کراچی …وفاق ایوانہائے صنعت وتجارت کے قائم مقام صدر ذکریا عثمان کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک ڈیوٹی فری کرکے پاکستان کو امداد کے بجائے تجارتی حجم کو بڑھانے میں اپنا کرادار ادا کرے?وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت کے قائم مقام صدر ذکریا عثمان نے بتایا کہ یورپی ممالک کے درآمد کنندگان کو سری لنکا اور بنگلادیش سے درآمد کرنے پر ٹیرف میں13 فیصد کی چھوٹ ملتی ہے? ذکریا عثمان کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک کو افغانستان کے ساتھ پاکستان کی معیشت کو بھی سہارا دینے کے لیے ڈیوٹی فری دینی ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ یورپی ممالک کی جانب سے غریب ممالک کی مصنوعات کے فروغ کے لیے ڈیوٹی فری دی جاتی ہے اور اب پاکستان کا شمار بھی غریب ملکوں میں ہوتا ہے جس کی فی کس آمدنی550 سے600 ڈالر تک محدود رہ گئی ہے?