5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بھارتی گلوکار گرداس مان کا اتوار کو پیرس میں فن کا مظاہرہ
NoImage -
پیرس…رضا چوہدری/نمائندہ جنگ…معروف پنجابی انڈین گلوکار گرداس مان اتوار کے روز پیرس میں اپنے فن کامظاہرہ کرنے کے لئے فرانس پہنچ گئے ہیں? ان کی آمد سے ان ہزاروں شائقین کی پرشانی دور ہوگئی جنہوں نے ان کے پروگرام کے لئے25یورو سے 100یورو تک ٹکٹ خرید رکھے تھے اور اس کے ساتھ ساتھ ٹکٹ فروخت کرنے والے بھی پرشان تھے کیونکہ آئس لینڈ آتش فشان راکھ کے باعث یورپی ممالک میں مسلسل کئی روزہوائی ٹریفک مکمل طور بند رہا تھا?گرداس مان کے پیرس پہنچنے سے ان کے شائقین کی مایوسی و پریشانی دور ہو گئی ہے ?