تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ٹی 20ورلڈ کپ: قومی ٹیم اعزاز کے دفاع کا عزم لئے ویسٹ انڈیز روانہ

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8708 -
لاہور…ٹی20 ورلڈ کپ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز روانہ ہو گئی ہے ? کپتان شاہدآفریدی اور کوچ وقار یونس کاکہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کا دباؤ تو ہے لیکن ٹیم اچھا پرفارم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے مثبت نتائج کیلئے کھیلیں گے?پاکستان کرکٹ ٹیم کے 13 کھلاڑی ٹیم مینجمنٹ کے ہمراہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں اکٹھے ہو ئے، جہاں سے انہیں سخت سکیورٹی میں علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پہنچایا گیا? پاکستان ٹیم براستہ دبئی اور لندن ویسٹ انڈیز کیلئے روانہ ہو ئی ہے? روانگی سے قبل کپتان شاہد آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ عمر گل کی کمی محسوس ہوگی ? اس کے علاوہ بھی ٹیم میں کئی ایسے کھلاڑی شامل نہیں ہیں جو گزشتہ تین چاربرسوں سے پاکستان ٹیم کی کارکردگی میں اہم کردار اداکرتے رہے ہیں ? سخت مقابلے کی وجہ سے دباؤتو ہے لیکن میگا ایونٹ کیلئے ٹیم نے سخت محنت کی ہے ? کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ ٹی20کرکٹ میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے ،ٹیم کو جارحانہ انداز میں کھیلنا ہو گا،عمر گل کے نہ ہونے کا افسوس ہے ? پاکستان ٹیم30 اپریل سے شروع ہونیوالے ٹی20 ورلڈ کپ سے پہلے27 اور29 اپریل کو دووارم اپ میچزکھیلے گی جبکہ ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں بنگلہ دیش اور آسٹریلیا کا مقابلہ کرے گی ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.