5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ہاکی ٹیم کے کپتان کے اعلان میں جلدبازی نہیں کی جائے گی، چیف سلیکٹر
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8709 -
کراچی …چیف سلیکٹر حنیف خان نے کہا کہ سینئرز کو منتخب کرنے کا مقصد ہر گزیہ نہیں کہ وہ ٹیم کالازمی حصہ بنیں گے،کیمپ میں جوکھلاڑی مکمل فٹ ہوگا ٹیم میں شامل ہوگا?ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیف سلیکٹر حنیف خان نے کہا کہ ہاکی ٹیم کے کپتان کے اعلان میں کسی جلد بازی سے کام نہیں لیا جائے گااور کرکٹ ٹیم میں کپتان کی اہمیت ہوتی ہے تو ہاکی میں کوچ کپتان سے زیادہ اختیارات رکھتا ہے ، نئے کپتان کیلئے پوچھا گیا تو مشورہ دوں گا اعلان کرنا فیڈریشن کا کام ہے?حنیف خان نے کہا کہ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاری کیلئے وقت کم ملا ہے جس میں ٹریننگ کے زیادہ تجربات نہیں کئے جاسکتے?انہوں نے کہا کہ کیمپ کے جن کھلاڑیوں نے آرام مانگا ضروری نہیں کہ وہ ٹیم کا حصہ بنتے ،کیمپ میں شریک دیگر سینئرز کیلئے بھی یہ پیغام ہے کہ اگر فٹنس ثابت نہ کی تولازمی نہیں کہ وہ منتخب ہوسکیں?