5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
بے نظیرقتل کیس:مشرف اوردیگر کوجلدکٹہرے میں لایا جائیگا،جہانگیر بدر
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8709 -
لاہور…پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل جہانگیر بدر کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق بے نظیرقتل کیس میں سابق صدرمشرف اوردیگرذمہ داروں کوجلدکٹہرے میں لایا جائے گا?یہ بات انہوں نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہی?احتساب عدالت نے جہانگیر بدر کے خلاف غیرقانونی بھرتیوں اور ناجائز اثاثوں کے کیس کی سماعت سات مئی تک موخر کر دی?جہانگیر بدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت بے نظیر کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی? جہانگیر بدر کاکہناتھاکہ غریبوں کے بچوں کو ملازمتیں دینا جرم ہے تووہ یہ جرم کرتے رہیں گے? عدالت کے اہلکاروں کی ہڑتال کی وجہ سے کیسز کی سماعت نہیں ہوسکی اورصرف تاریخیں دی گئیں?