5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
سپریم کورٹ:18ویں ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت ، لارجر بینچ تشکیل
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8709 -
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں18ویں ترمیم کیخلاف مختلف درخواستوں کی سماعت کیلئے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے ?لارجربینچ درخواستوں کی سماعت 28 اپریل کو کرے گا?بینچ کی سربراہی جسٹس ناصر الملک کریں گے جب کہ بینچ کے باقی ممبران میں جسٹس راجافیاض احمد، جسٹس جواد ایس خواجہ، جسٹس رحمت حسین جعفری اور جسٹس طارق پرویز شامل ہیں? ندیم احمد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام آئین کے آرٹیکل 175 اے کے منافی ہے،جبکہ اعجاز الحق، سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن، راول پنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور دیگر کی جانب سے بھی 18ویں ترمیم کی چند شقوں کو عدلیہ کی آزادی اور آئین سے متصادم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے ?