تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

امریکا کی پاکستانی مصنوعات کی یورپی منڈیوں تک رسائی کی حمایت

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8709 -
واشنگٹن …امریکا نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ترجیحی تجارت کا پروگرام شروع کرنے کے وعدے پر قائم ہیں? جبکہ قبائلی علاقوں میں خصوصی ترقیاتی زونز کے قیام کیلئے قانونی رکاوٹیں دور کی جائیں گی?واشنگٹن میں پاکستانی اور امریکی حکام کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر مذاکرات ہوئے جس کے بعد جاری مشترکا اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اپنی منڈیوں تک رسائی کیلئے امریکا پاکستان کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے? اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں کے حکام نے اس بات پربھی اتفاق کیا کہ وہ پاکستان کے قبائلی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کیلئے زونز کے قیام پر امریکی کانگریس کے ساتھ مل کر کام کریں گے? تاکہ اس سلسلے میں ضروری قانونی تقاضے پورے کیے جاسکیں اور شدت پسندی سے متاثرہ علاقوں کی بحالی ،تعمیر نو اور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں? اعلامیے کے مطابق پاکستانی اور امریکی حکام نے اتفاق کیا کہ پاکستان کو امریکی منڈیوں تک رسائی، سرمایہ کاری میں اضافے اور روزگار کے مواقع بڑھانے کیلئے مل کر کام کیا جائے گا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.