تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

کراچی تاجر اتحاد نے ہفتے میں دو چھٹیاں مسترد کردیں

NoImage -
کراچی …آل کراچی تاجر اتحاد نے حکومت کی جانب سے ہفتے میں ایک دن کی اضافی چھٹی کے فیصلے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کے ای سی کی چھاپہ مار ٹیموں سے بدعنوان افراد کو نکال باہر کیا جائے? کراچی کی نمائندہ تاجر تنظیموں کے اجلاس میں مشترکہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ لوڈ شیڈنگ کے مکمل خاتمے تک تجارتی مراکز رات8بجے بند نہیں کئے جائینگے ?اس موقع پر تاجر تنظیموں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کراچی کیلئے تین سو میگاواٹ بجلی کی کمی کو بحال کی جائے اور قومی سطح کے فیصلوں میں چھوٹے تاجروں کی تجاویز کو بھی شامل کیا جائے ? اجلاس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کو موخر کئے جانے کا بھی مطالبہ کیا گیا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.