5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
لاہور:نجی تعلیمی اداروں نے2چھٹیوں کافیصلہ مستردکردیا
NoImage -
لاہور…لاہورکے نجی تعلیمی اداروں نے حکومت کی جانب سے دو چھٹیوں کافیصلہ مستردکرتے ہوئے ہفتے میں چھ روزتدریسی عمل جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے?آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ویلفیئرایسوسی ایشن کے اعلان کے مطابق کہ اسکولز میں کچھ دن پہلے کلاسز کاآغاز ہوا ہے جبکہ یکم جون سے تعطیلات گرما بھی شروع ہوجائیں گی جس کی وجہ سے طلبا کو پڑھائی کیلئے بہت کم وقت ملے گا?ان کا کہنا تھا کہ پڑھائی کا دورانیہ کم کرنے سے طلباکی امتحانات میں کارکردگی بری طرح متاثر ہونگی?انہوں نے وزیراعلی? سے اپیل کی کہ طلبا کے مستقبل کی خاطرتعلیمی اداروں میں دو چھٹیاں نہ کی جائیں?