5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
وطن واپسی سے قبلبینظیر کی مشرف سے فون پر تلخ کلامی ہوئی تھی،سیگل
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8710 -
اسلام آباد… فارن ڈیسک… محترمہ بے نظیر بھٹو کے قریبی دوست مارک سیگل نے انکشاف کیا ہے کہ پرویز مشرف بے نظیر بھٹو کی پاکستان واپسی پر سخت ناراض تھے، اس موضوع پر ان کی اور بے نظیر بھٹو کی فون پر تلخ کلامی بھی ہوئی تھی? بھارتی اخبار ’انڈین ایکسپریس اور دیگر ذرائع ابلاغ نے بینظیر کے قریبی دوست مارک سیگل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کبھی نہیں چاہتے تھے کہ بے نظیر بھٹوانتخابات سے قبل پاکستان واپس آئیں?مارک سیگل نے ایک ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بے نظیر بھٹوکی 2007میں واپسی سے کچھ روز قبل ٹیلی فون پر پرویز مشرف سے کافی سخت تلخ کلا می بھی ہوئی? سیگل کے مطابق بے نظیر بھٹو سے ٹیلی فون پر پرویز مشرف کی اس وقت تلخ کلا می ہوئی جب بے نظیر امریکا میں ان کے ساتھ تھیں اور پاکستان واپسی اور انتخابات میں حصہ لینے کا منصوبہ بنا رہی تھی?سیگل کے مطابق مشرف سے گفتگو کے بعد بے نظیر بھٹو نے انہیں بتایا کہ ”مشرف سے کوئی بہت اچھی بات چیت نہیں رہی، وہ بہت زیادہ جارحانہ موڈ میں تھے اور کسی صورت میری واپسی نہیں چاہتے ،لیکن میں نے ان پر واضح کردیا ہے کہ میں آرہی ہوں اور اس کیلئے تیاریاں جاری ہیں? سیگل نے دعوی? کیا کہ 2002کے انتخابات کے بعد بھی مشرف نے بے نظیر بھٹو کو ان کے شوہرآصف علی زرداری کے خلاف تمام مقدمات ختم کرنے کے عوض ڈیل کی پیش کش کی تھی اور کہا تھا کہ اگر وہ آئندہ دس سال تک ملکی سیاست میں حصہ نہ لینے کا وعدہ کریں تو آصف علی زرداری کو نہ صرف جیل سے رہا کردیاجائے گابلکہ ان کو ان کی مرضی کی وزارت بھی دی جائے گی، سیگل کے مطابق آصف علی زرداری نے کسی مشروط ڈیل کو مسترد کردیا تھا? بے نظیر بھٹو نے اکتوبر2007کے حملے کے بعد مارک سیگل کو ای میل کی تھی کہ اگر ان کے ساتھ کچھ ہو جاتا ہے تو کون ذمہ دار ہوگا? تاہم سیگل نے ای میل کے مزیدمندرجات بتانے سے گریز کیا البتہ یہ ضرور کہا کہ بے نظیر نے کہا تھا کہ اگر مجھے کچھ ہوجاتا ہے تو پرویزمشرف اس کا ذمہ دار ہوگا? ای میل میں بے نظیر نے اس خط کا بھی ذکر کیا جس میں انہوں نے اپنی زندگی سے خطرات کے بارے تین افراد کا ذکر کیا جو انہوں نے متحدہ عرب امارات کیسفارت خانہ کے ذریعے یہ خط مشرف کو16اکتوبر2007 کو لکھاتھا?سیگل کے مطابق ای میل میں بھٹو نے اپنی جان کو خطرات اور سیکورٹی کے بارے ذکر کیا تھا،تاہم وہ ان کی شہادت پر وہ انتہائی غمزدہ ہو گئے تھے ?