تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

یوگنڈا میں زہریلی شراب پینے سے 80 افراد ہلاک

NoImage -
کمپالا…جنگ نیوز…جنوب مغربی یوگنڈا میں زہریلی شراب پینے سے 80 افراد ہلاک ہوگئے? حکام کے مطابق یہ واقعہ روانڈا کی سرحد کے قریب ضلع کمپالا میں دیسی شراب کے استعمال کے باعث پیش آیا جہاں دیہاتیوں نے ایک ہی دکان سے کم قیمت پر شراب خرید کر استعمالل کی? ایتھنول اور ناقص مواد کے ساتھ تیار کی گئی شراب زہر آلود ہوگئی تھی?مقامی لوگوں کے مطابق زہریلی شراب پینے والے افراد کی حالت بگڑ گئی جن کے گردوں اور جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا اور ہلاک ہونے سے قبل ان کی آنکھوں کی بینائی ختم ہوگئی? حکام نے اس واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے? یوگینڈا میں دیسی شراب کی فروخت پر پابندی کے باوجود شراب فروش تاجر چوری چھپے دیسی شراب فروخت کر رہے ہیں?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.