تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ٹی 20 ورلڈ کپ میں وکٹ پر ٹھہرنے کی کوشش کرونگا، مائیکل کلارک

NoImage -
سڈنی …جنگ نیوز…آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ وہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں روایتی کھیل پیش کریں گے? انہوں نے کہا کہ وہ چھکوں اور چوکوں کی بارش کرنے سے ہٹ کر وکٹ پر ٹھہرنے کی کوشش کریں گے? میگا ایونٹ میں شرکت سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم تجربہ کار اور باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ان کے ہوتے ہوئے ٹیم میگا ایونٹ میں کامیابی حاصل کرے گی? انہوں نے کہا کہ وہ اس میگاایونٹ میں چھکے اور چوکوں سے ہٹ کر تحمل مزاجی کا مظاہرہ کریں گے? انہوں نے کہاکہ وہ جانتے ہیں کہ کسی بھی طرز کی کرکٹ میں وکٹ پر ٹھہرنا اہمیت کا حامل ہوتا ہے اور کھلاڑیوں کو چھکے سے ہٹ کر رننگ پر توجہ دینی ہوگی? انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ ٹیم کو عالمی چیمپئن بنانے کے لئے بھرپور کوشش کریں گے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.