5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
نوازشریف کیخلاف ریفرنس بحالی کی درخواست،فیصلہ26اپریل کو سنایا جائیگا
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8710 -
راولپنڈی …احتساب عدالت میں نواز شریف اور اہل خانہ کے خلاف کرپشن ریفرنسز بحال کرنے کی درخواست پر فیصلہ26 اپریل کو سنایا جائے گا?مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف اور ان کے اہل خانہ کے خلاف نیب کی جانب سے تین کرپشن ریفرنسز بحال کرنے کی درخواست پر فیصلہ احتساب عدالت میں آج سنایا جانا تھا لیکن عدالت میں کیسوں کے رش کے باعث آج فیصلہ جاری نہیں کیا جا سکا? راول پنڈی میں احتساب عدالت نمبر دو کے جج جسٹس وامق جاوید نے شریف برادران کے خلاف تین کرپشن ریفرنس بحال کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کررکھا ہے? نواز شریف اور اہل خانہ کرپشن کیسز میں ٹیکس نادہندگی سے متعلق حدیبیہ پیپر ملز، اتفاق فاؤنڈریز کیلئے حاصل کیے گئے قرض کی عدم ادائیگی اور آمدن سے زائد رقم خرچ کرکے پرتعیش محلات کی تعمیر کے الزامات کے تحت قائم رائے ونڈ اثاثہ جات ریفرنس شامل ہیں?