5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
امریکا:شہری نے 258ملین ڈالر کی لاٹری جیت لی
NoImage -
نیویارک…جنگ نیوز…بینک اکاؤنٹ میں فقط اٹھائیس ڈالر کے مالک امریکی شہری نے لاٹری میں دو سو اٹھاون ملین ڈالر جیت لئے?لاٹری جیتنے سے قبل کرس کے بینک اکاؤنٹ میں صرف اٹھائیس ڈالر چھیانوے سینٹس تھے? کرس نے لاٹری کا ٹکٹ ریاست میسوری کے علاقے مارشل کے اس اسٹور سے خریدا جہاں وہ خود بھی ملازم ہے? انتیس سالہ کرس لاٹری جیتنے پر بے حد خوش ہے? کرس نے جس اسٹور سے لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا اسے بھی پچاس ہزار ڈالر دئے جائیں گے?