5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پشاور: مکان کی چھت گرنے سے ماں ، باپ اور بچی جاں بحق
NoImage -
پشاور …پشاور کے نواحی علاقہ سفید ڈھیری میں مکان کی چھت منہدم ہونے سے کم سن بچہ ماں باپ کے ہمراہ جاں بحق اور تین بچے زخمی ہوگئے?پولیس کے مطابق پشاور کے نواحی علاقہ سفید ڈھیری کے محلہ ڈورہ میں اجمل نامی افغان مہاجر اپنے بیوی بچوں سمیت اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ مکان کی چھت اچانک گر گئی، جس سے اجمل،اس کی بیوی شاہین اور ان کی دو سالہ بیٹی ملائکہ جاں بحق اور ان کے دیگر تین بچے زخمی ہوگئے? بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ?