5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
پشاور: سرکاری دفاتر ، بینک بند، تعلیمی ادارے کھلے رہے
NoImage -
پشاور…خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد آج پشاور کے تمام سرکاری دفاتر اور بینک بند رہے? تاہم تمام تعلیمی ادارے کھلے ہیں?حکومت کی توانائی بچت اسکیم کے تحت ہفتے میں دو دن کی چھٹی پر عمل درامد آج سے شروع ہوگیا ہے? شہر کے سرکاری ادارے اور بینک بند رہے? شہر کے تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلے ہیں? عدالتوں میں بھی معمول کے مطابق کام ہورہا ہے? دوسری جانب شہر کی تاجر تنظیموں نے رات آٹھ بجے دکانیں بند کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا ہے? ان کے مطابق اس فیصلے سے معیشت کو مزید نقصان پہنچے گا?