تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

مقبوضہ کشمیر :قابض انتظامیہ نے پاکستانی ٹی وی چینلوں پر پابندی عائد کر دی

NoImage -
جموں …جنگ نیوز…مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے پاکستانی ٹی وی چینلوں کی نشریات ٹیلی کاسٹ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے ? کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے ضلع جموں کے کیبل آپریٹروں کو 11پاکستانی اور ایک دوبئی کے چینل کی نشریات ٹیلی کاسٹ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے اور اس سلسلے میں نوٹس جاری کئے جاچکے ہیں? قابض انتظامیہ نے پاکستانی ٹی وی چینلوں پی ٹی وی ہوم ، پی ٹی وی ورلڈ ، جیو ٹی وی ، ڈان نیوز ، ایکسپریس نیوز ، اے آر وائی نیوز ، وقت ٹی وی ، آج ٹی وی ، کیو ٹی وی ، نور ٹی وی اور حادی ٹی وی اور دوبئی کے ایک چینل پیس ٹی وی کی نشریات پر پابندی عائد کی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.