5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
ارکان پارلیمنٹ عدلیہ کے اختیارات چھیننا چاہتے ہیں، انور منصور خان
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8711 -
راولپنڈی …سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا ہے کہ 18 ویں ترمیم سے ریاست کے دوستونوں کو مضبوط کرکے عدلیہ کے تیسرے ستون کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی ہے?راول پنڈی ڈسٹرکٹ بار سے خطاب میں سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے اختیارات بھی چھیننا چاہتے ہیں ? سابق صدر پرویز مشرف نے ججوں کو گھر بھیج کر عدلیہ کو چھیڑا جب کہ موجودہ حکومت نے 18 ویں ترمیم کے ذریعے عدلیہ کو چھیڑا ہے?ان کا کہنا تھا کہ اگر پارلیمنٹ سپریم ہے تو آئین کیا ہے ؟ ?