تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41

ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی ، معمولاتِ زندگی متاثر

http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8711 -
کراچی …حکومت کے بجلی بچاؤ اقدامات کے باوجودملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی نے معمولاتِ زندگی کو متاثر کررکھا ہے?سندھ کے چھوٹے بڑے شہروں میں 12گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 14 گھنٹے تک بجلی کی بندش نے گھریلو صارفین کو بری طرح متاثر کیا ہے اور گرمی کے اضافے نے جہاں گھریلو خواتین کو متاثر کیا ہے تو وہیں بچے بھی پریشان ہیں ?صوبے کے گرم ترین علاقے نوابشاہ میں بجلی کی بندش نے لوگوں کو ٹھنڈے پانی پینے سے بھی محروم کر رکھا ہے?میپکو ذرائع کے مطابق ملتان، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور سمیت کئی شہروں میں6سے8گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں12 سے14گھنٹے تک بجلی نہیں ہوتی ?لوڈشیڈنگ کے خلاف ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں مختلف تنظیموں کی طرف سے احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ گرمی کی شدت میں جاری لوڈشیڈنگ نے انہیں ذہنی اذیت کا شکار کر دیا ہے ? لوڈشیڈنگ سے علاقے کی صنعتوں اور زراعت پر بھی برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں? فیصل آباد کے شہری علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آٹھ سے دس گھنٹے ہے اور صنعتوں میں چھ گھنٹے تک کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے? بلوچستان کے ضلع نوشکی میں اٹھا رہ گھنٹے تک بجلی کی معطلی نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کررکھاہے? نصیر آباد، جعفرآباد،بولان، سبی میں گرمی کی شدت میں اضافے ساتھ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ آٹھارہ سے بیس گھنٹے تک پہنچ گیا ہے? سیکڑوں کی تعداد میں رائس مل بند ہونے سے بڑی تعدادمیں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں? خیبر پختون خوا کے علاقوں مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، نوشہرہ سمیت دیگر علاقوں میں بھی بجلی کی بندش نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.