5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:41
اورکزئی ایجنسی :سانگڑہ میں فورسز کی کارروائی،11 شدت پسند ہلاک
http://www.jang.net/tp_db_agg/taza/12-30-1899_8711 -
پشاور…اورکزئی ایجنسی کے علاقے سانگڑہ میں فورسز کی کارروائی میں 11 شدت پسند ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے جبکہ تین شدت پسندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیاگیا ہے?ذرائع کے مطابق علاقہ سانگڑہ میں فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 11شدت پسند مارے گئے اور آٹھ زخمی ہوگئے ? کارروائی میں ایک سکیورٹی اہلکاربھی زخمی ہوا?فورسز نے تین شدت پسندوں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا،گرفتار ہونے والے شدت پسندوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ملا ہے ?شدت پسندوں کے اہم ٹھکانے کا کنٹرول بھی سکیورٹی فورسز نے حاصل کرلیا ہے ?